سہ ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان کی ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت

Published On 18 November,2025 05:36 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ زمبابوے کو کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستانی بیٹر عبدالصمد انجری کے باعث ٹرائی سیریز سے باہر ہو گئے جب کہ حسن نواز کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔