آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

Published On 01 December,2025 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان کو فائنل میں شکست دی، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیفن پیلسن 42 اور اسٹیف نوٹلی 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔