ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، سٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو بھی گرنا شروع ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں لیگ کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گر گئی ہے، آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔
ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی، گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ چنئی سپر کنگز کی برانڈ ویلیو میں 24 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو میں 34 اور راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔



