انڈر 19 ورلڈ کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 18 December,2025 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سکواڈ میں عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔

تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی، اس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی، تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔