لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سلمان علی آغا سری لنکا میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے، وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی کندھے کی سرجری کے بعد ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے، تمام ٹی ٹوئنٹی میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے، میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو شیڈول ہیں، سیریز آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔
دوسری جانب پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، نوید اکرم چیمہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم کے منیجر ہوں گے، مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی باؤلنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ جبکہ شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، گرانٹ لوڈن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ اور سید نعیم احمد ٹیم کے میڈیا منیجر ہوں گے۔
اسی طرح کرنل عثمان انوری پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفائی ڈاکٹر اور محمد احسان مسیور ہوں گے۔



