قومی کرکٹر امام الحق گھر میں ’رحمت‘ آنے سے باپ بن گئے

Published On 03 January,2026 07:18 pm

ملتان :(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

امام الحق نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے کہ وہ باپ بن گئے ہیں،اپنے  انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی ایک جھلک دکھاتے ہوئے مداحوں کو اس ننھی مہمان کی آمد سے آگاہ کیا۔

امام الحق نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام انارا حق رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’روشنی کی کرن‘۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی واقعی اُن کی زندگیوں کی روشنی ہے اور خوشی کے اس موقع پر مداحوں سے اپنی فیملی اور بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ امام الحق نے 25 نومبر 2023 کو اپنی قریبی دوست انمول محمود سے شادی کی تھی۔