عثمان خواجہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے آخری میچ کو یادگار نہ بناسکے

Published On 08 January,2026 01:37 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کامیاب بلے بازوں میں شامل پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے آخری میچ کو یادگار نہ بناسکے۔

سڈنی میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تاہم عثمان خواجہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

عثمان خواجہ جب آخری مربتہ بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، کریز پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑی مارنس لبوشین نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

عثمان خواجہ پہلی اننگ میں 17 اور دوسری اننگ میں صرف 6 رنز بناسکے، آؤٹ ہوکر واپس جاتے ہوئے انہوں نے میدان میں سجدہ شکر بھی ادا کیا، اس دوران ان کی اہلیہ ریچل خواجہ کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔