پولیس نے جعلی پیر ندیم کیخلاف تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
مظفر گڑھ : (دنیا نیوز) مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان میں جن نکلوانے جانیوالی خاتون کو جعلی پیر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، جعلی پیر اپنے آستانے پر ایک ہفتے تک عورت کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا ، پیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون کو اپنے آستانے پر بلایا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، شہر سلطان کی رہائشی (ث) کے مطابق جعلی پیر نے پہلے تو اس سے صدقے میں دو بکرے اور دو مرغیاں لیں اور اور پھر گھر سے سونے کی دیگ نکالنے کا جھانسہ بھی دیتا رہا ، جعلی پیر کے جھانسے میں آ کر (ث) اسکے آستانے پر پہنچی تو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ہفتے تک آستانے پر ہی قید کیئے رکھا ، پولیس نے جعلی پیر ندیم کیخلاف تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔