کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے 2 خاکروب جان سے گئے، ایک بیہوشی کی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
کراچی میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں تین خاکروب 15 فٹ گہرے گٹر کی صفائی کے لیے اترے اور زہریلی گیس بھرنے سے 2 زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بیہوش ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں نکالی اور بیہوش خاکروب کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 28 سالہ افتخار اور 25 سالہ سنیل شامل ہیں۔ دونوں خاکروب کی ناگہانی موت پر اہلخانہ صدمے اور غم سے نڈھال ہیں۔
دوسری جانب اہل علاقہ کہتے ہیں کہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کی جس کی وجہ سے ایک خاکروب کی جان بچ سکی۔ بیہوش ہونے والے 23 سالہ وسیم کی حالت تشویشناک ہے۔ تینوں خاکروب مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔