لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر سے تجاوزات مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے 27 ستمبر کو عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم پر ڈی جی وال سٹی کامران لاشاری عدالت میں پیش ہوئے اور ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وال سٹی میں 247 تاریخی عمارتیں موجود ہیں جبکہ 7 تاریخی عمارتوں کی حالت نازک ہے اور عمارتوں کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اندرون شہر سے ہر صورت تجاوزات ختم کی جائیں، ریاست سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں، حکومت کو اپنے اختیارات استعمال کرنا ہوں گئے۔ عدالت نے ڈی جی وال سٹی سے 27 ستمبر کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔