اسلام آباد: (دنیا نیوز) اے ٹی ایم کے ذریعے شہریوں کے اکاونٹس خالی کرنے والے گروہ کے دو اہلکار ایف آئی اے کی گرفت میں آ گئے۔ غیر ملکی شہری بھی ملوث نکلا۔ دونوں ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی اے ٹی ایم کارڈز اور کوڈ ہیک کرنے والی ڈیوائس بھی بر آمد کر لی گئی۔
ملزمان اے ٹی ایم کے باہر گاڑی میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ کے ذریعے اے ٹی ای سے پیسے نکالنے والوں کا پاس ورڈ ہیک کرتے اور پھر منٹوں میں رقم اپنے اکاونٹس میں ٹرانسفر کر دیتے۔ ملزمان اے ٹی ایم مشینز میں خفیہ کیمرے اور اسکیمر بھی نصب کرتے اور ان سے شہریوں کے اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے۔
ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی اے ٹی ایم کارڈز، لیپ ٹاپ، کیمرے اور دیگر حساس آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کہ کچھ عرصہ وارداتیں کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو جاتے تھے۔