کراچی: ( آن لائن ) کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پی ایس 111 کے آزاد امیدوار طاہر ہاشمی اور حامیوں پر حملہ کر دیا۔
طاہر ہاشمی کا کہنا ہے کہ محمود آباد تھانے کے قریب عاطف زمان نامی شخص نے ساتھیوں سمیت مجھ پر حملہ کیا، ملزمان نے میرے ڈرائیور اور ساؤنڈ سسٹم کے عملے پر تشدد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچا تو مجھ پر بھی عاطف زمان عرف ببا نے حملہ کیا، ملزم نے میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
آزاد امیدوار طاہر ہاشمی کے مطابق 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود محمود آباد پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی، تاہم بعد میں پولیس نے متاثرہ امیدوار سے واقعہ کی درخواست لے کر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔