میاں چنوں: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بھانجے کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔
ابوالحسن کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ملتان سے میاں چنوں جارہے تھے ، تاہم فائرنگ کے دوران وہ محفوظ رہے ۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلا نی پی پی پی کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئےجبکہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے چھبیس اپریل2012 کو یوسف رضا گیلانی کو آئین کے آرٹیکل دو سو چار دو کے تحت توہینِ عدالت کا مرتکب پایا تھا اور انہیں عدالت کی برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی۔