اسلام آباد: (دنیا نیوز) مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے ملکی مسائل پر حکومت کو مل بیٹھنے کی دعوت دیدی، ڈالر ملنا مسئلے کا مکمل حل نہیں، شارٹ ٹرمز منصوبوں اور ہیلی کاپٹر کا ڈیزل بچانے سے ملک نہیں چلے گا، ڈیمز بنانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا لیڈر آف دی ہاؤس این آر او کا الزام ثابت کر دیں، سیاست چھوڑ دوں گا، الزام ثابت نہ ہو تو اسکی معافی تلافی کا فیصلہ لیڈر آف دی ہاؤس خود کرلیں۔ انہوں نے این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، عمران خان بھی ہیلی کاپٹر کیس میں مطلوب ہیں، کیا عمران خان کو بھی ملزم کہہ کر پکارا جاتا تھا، چیئرمین نیب عمران خان کو ملزم ہوتے ہوئے ملے۔