سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو بری کر دیا

Last Updated On 31 October,2018 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزا یافتہ آسیہ بی بی کو بری کر دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے قرار دیا آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

تفصیلی فیصلہ پڑھیں:

چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، تین رکنی بینچ نے آٹھ اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے آسیہ بی بی کو 2010 میں سزائے موت سنائی تھی، جسے لاہور ہائیکورٹ نے 2014 میں برقرار رکھا تھا۔
 

Advertisement