اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں معیشت پر بحث کے دوران وزیر خزانہ کے ایوان سے جانے پر اپوزیشن جماعتیں احتجاجاً واک آؤٹ کر گئیں۔
وزیر خزانہ اسد عمر کے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کے بعد چلے جانے پر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ کا بھاشن سننے نہیں آئے، بات کر کے جانا ہی تھا تو اس ایشو پر بحث کیا ضرورت تھی، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ اس ادارے کو وقت دے سکیں، یہ پارلیمنٹ نہیں ڈیبیٹنگ سوسائٹی بن گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ میں مخصمے کا شکار ہوں کہ وزیر خزانہ کی بات کا جواب دوں یا وزیر خارجہ کی، ہم نے اپنے دور میں معاشی مسائل کے حل کے ساتھ لانگ ٹرم پالیسی بھی بنائی، ہمیں بھی علم تھا کہ الیکشن آنے والا ہے لیکن ہم نے بنیادی اسٹرکچربنانے کی کوشش کی، افسوس وزیر خزانہ کے خطاب میں اس کی ایک جھلک تک نہیں تھی۔