لاہور: (دنیا نیوز) چھوٹی بہن نے بڑی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ قیصر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ رِدا نے بڑی بہن فضاء کے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی ایک ہی گھر میں دو بھائیوں عاشق اور آصف سے شادی ہوئی تھی۔ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔