رحیم یار خان: (دنیا نیوز) نجی اسپتال میں دو ڈاکٹر بھائیوں نے چوری کے الزام میں حجام کے بیٹے محمد آصف کو لاٹھیوں کے تشدد کر کے قتل کر دیا۔
ٹیکنکل کالج کا طالب علم محمد آصف نجی اسپتال میں نوکری کرتا تھا، ڈاکٹر فرحان نے اس پر چوری کا الزام لگا کر لاٹھیوں سے تشدد کیا، دوران تشدد ملزمان لڑکے کی وڈیو بناتے رہے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد آصف جاں بحق ہو گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ بیٹا محنت مزدوری کرتا تھا، چور نہیں ہو سکتا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی اے میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ پولیس مقدمہ کی تفتیش میں حیل و حجت سے کام لے رہی ہے۔ ورثا کا الزام ہے کہ پولیس والے ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، حکام بالا ہمیں انصاف دلائیں۔