پشاور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مبینہ طور پرغیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم الحرم ماڈل ٹاؤن پشاور کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے علی اور انجم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔
نیب زرائع کے مطابق ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح عوام کو پارکس، کھیلوں کے میدان، سکول اور کمیونٹی ہال وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر انہیں مذکورہ سہولیات فراہم نہیں کیں۔
الحرم ماڈل ٹاؤن پشاور کے انتظامیہ نے ہاؤسنگ سکیم کیلئے متعلقہ حکام یا اداروں سے کسی قسم کا این او سی حاصل نہیں کیا، نیب کے مطابق ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔