صوابی: (دنیا نیوز) صوابی کے علاقے پابینی میں فائرنگ سے بیوی اور شوہر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ مقتولہ کے باپ اور بھائی نے کی۔
صوابی کے علاقے پابینی میں فائرنگ سے بیوی اور شوہر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ مقتولہ کے باپ اور بھائی نے کی۔ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی گھر میں موجود تھے کہ ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔