پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑ لی ،تین ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لیے۔
ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کے مطابق نواحی علاقے متنی شربت خیل میں غیر قانونی طور پر گھروں میں اسلحہ ساز فیکٹریوں پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران تین فیکٹریاں سیل کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں کارتوس، گیارہ پاور پریس میشن، تین خیراد مشین ایک بوری سکہ اور دیگر سامان تحویل میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی میں تینوں فیکٹری مالکان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی طور پر کارتوس اور اسلحہ ملک کے دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔