سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سمبڑیال کے علاقہ الیولی میں پولیس نے نکاح کی رسم پر چھاپہ مار کر کمسن عمر میں نکاح کرنے پر دلہا دلہن اور انکے والدین سمیت نکاح خواں کو بھی گرفتار کر لیا۔
سمبڑیال محلہ الیوالی چوہدری احسان اللہ گھمن کے ڈیرہ پر کام کرنے والے دو خاندانوں نے اپنے کمسن بچوں کا نکاح پڑھوانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے نکاح خواں کو بلایا گیا۔ اسی اثناء میں محلہ سے کسی نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے نکاح خواں اور والدین سمیت بچوں کو تھانہ سمبڑیال منتقل کر دیا اور قانونی کارروآئی شروع کر دی۔
کم سن دلہا دلہن کی شناخت 12سالہ مصباح اور 13سالہ وارث کے نام سے ہوئی ہے اور تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا دلہن کزن ہیں اور والدین کی رضا مندی سے شادی کی جا رہی تھی۔
نکاح خواں کا کہنا تھا کہ شرعی لحاظ سے نکاح جائز ہے قانون کے مطابق غلط ہے، کم عمری کی وجہ سے انکا نکاح نامہ رجسٹرد نہیں ہو سکتا۔