مستونگ: (دنیا نیوز) سی ٹٰی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک کارندے غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جسکے قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل، دھماکہ خیز مواد برآمد ہواہے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشافات کرتے ہوئے تفتان میں خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔