کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بھتہ خور گروہ پھر سرگرم ہو گئے، تاجروں کو جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ پرچیاں دوبارہ ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ شہر میں 30 دن کے دوران بھتہ طلب کرنے کے چار مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں تاجر کو بھتہ خوروں نے پرچی بھجوائی ہے جس پر تحریر ہے "5 لاکھ دے ورنہ جان دے"۔ پرچی پر ایک انٹرنیشنل اور ایک لوکل نمبر تحریر ہے جو نامعلوم شخص رات گئے دکان کے باہر چسپا ںکرکے گیا۔ ذرائع کے مطابق بھتہ کا نیٹ ورک وصی اللہ لاکھو اور زاہد لاڈلہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں، دونوں مطلوب گینگ وار کمانڈر بیرون ملک فرار ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیادہ تر واقعات میں انٹرنیشنل نمبر استعمال کیا گیا ہے، 30 دن کے دوران بھتہ کی پرچیاں ملنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔