کراچی: سچل گوٹھ میں سرچ آپریشن، سٹریٹ کرائم کے 7 ملزمان گرفتار

Last Updated On 11 November,2018 06:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی، سٹریٹ کرائمز میں ملوث 7 ملزمان اور 15 مشتبہ حراست میں لے لئے، اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لئے جن کے قبضے سےاسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران 15 مشتبہ افرادبھی حراست میں لئے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مطلوب منشیات فروش بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔