اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیس نے مختلف ناکوں پر تلاشی کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے مطابق مری روڈ پر ناکے کے دوران تلاشی لینے پر غیر ملکی جوزف سے ایک کلو گرام ہیروئن، پندرہ گرام کوکین اور پانچ گرام کرسٹل برآمد ہوئی۔ ملزم جوزف کا تعلق نائیجریا سے ہے۔ اسی طرح میریٹ ناکے کے قریب ایک کار میں سوار آذربائیجان کی شہری عصیفہ کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔