لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی ہاسٹل سے میڈیکل کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سی بلاک کے ہاسٹل سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی، پولیس کے مطابق روزینہ خالد نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھی اور سیالکوٹ سے تعلق تھا۔
پولیس نے لاش قبضے میں لیکر جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔