کراچی میں پولیس مقابلہ، 80 وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Last Updated On 19 November,2018 11:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی 80 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

 کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی 80 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رکشہ سوار ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمی ملزمان اصغراور عباس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔