فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکووں وارداتوں میں مصروف لیکن پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، جڑانوالہ میں 15 ڈاکووں نے پوری بارات لوٹ لی، جبکہ ڈجکوٹ میں دیہاتیوں نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔
جڑانوالہ میں 15 مسلح ڈاکووں نے دلہا دلہن سمیت پوری بارات لوٹ لی، گنگا رام کے رہائشی راو نعیم کی بارات ملتان سے واپس آ رہی تھی، ڈاکو باراتیوں سے نقدی، موبائلز اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ افراد نے واقع کے خلاف روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاج کیا۔
دوسری طرف ڈجکوٹ میں ڈاکو دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا، 3 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے۔ اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر فائرنگ کرتے 2 ڈاکو فرار جبکہ ایک دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا جسکی خوب درگت بنائی گئی۔
فیصل آبادمیں ہر روز چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں لیکن پولیس کی کارکردگی صفر ہے۔