لاہور (ویب ڈیسک) کینٹ کچہری میں اقدام قتل کیس کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم صداقت علی کو بارہ سال قید کی سزا اور 8 لاکھ 40 ہزار 135 روپے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مجرم نے مقدمہ مدعی کے بیٹے افتخار احمد پر فائرنگ کردی تھی اور گولیاں ٹانگ پر لگنے کے باعث متاثرہ شخص کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ غازی آباد میں درج کیا گیا تھا۔