کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ پر 11 سالہ بچہ طلحہ روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی اسے لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا جس کو سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈاکٹرز کے مطابق گولی بچے کے سینے میں لگی ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔