اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کا اسلام آباد کو منشیات اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لئے رورل ایریا میں آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ برآمد۔ چالیس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا دھندا کرنے والا مرکزی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق ملزم الیاس اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات فروخت کرتا تھا اور سیکیوٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ ملزم نے اپنے کارندوں کے ذریعے شہر کے تعلیمی اداروں میں نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے ڈورے گاؤں میں آپرین میں بڑی مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر کے 28 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2600 کلوگرام چرس اور اسلحہ بر امد کر لیا جبکہ تھانہ کورال نے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین اشتہاری بھی گرفتار کر لیے۔