مری: (دنیا نیوز) مری میں خاتون سے بدتمیزی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بگڑے ٹریول ایجنٹ حد پار کرتے رہے، مگر پولیس تھانے کی حدود میں ہی اٹکی رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت برتنے پر انچارج چوکی بازار اور محرر کو معطل کر دیا، آئی جی سے رپورٹ بھی مانگ لی۔
مری کے بگڑے ہوٹل ایجنٹس بے لگام، غنڈہ گردی کے خلاف مری بائیکاٹ مہم بھی بے اثر، مال روڈ پر جی پی او چوک میں معمولی تلخ کلامی پر ایک اور سیاح خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، ہوٹل ایجنٹ کی غنڈہ گردی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود افراد نے بیچ بچاؤ کروا کر متاثرہ شخص کو بچایا لیکن ہوٹل ایجنٹ پھر بھی باز نہ آیا، خاتون پر آوازیں بھی
کسیں۔
بگڑے ٹریول ایجنٹ حد پارکرتے رہے مگر پولیس تھانے کی حدود میں ہی اٹکی رہی، بازار چوکی پولیس نے سیاح فیملی کی درخواست لینے سے انکار کر دیا اور راولپنڈی جانے کا مشورہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دنیا نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا، غفلت برتنے پر چوکی انچارج اور محرر کو مطل کر دیا، عثمان بزدار نے آئی جی کو تحقیقات کی ہدایت کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔