فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاریوں سمیت 18 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاریوں سمیت 18 انسانی سمگلرز کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد عرصہ دراز سے معصوم شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف تھے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد شکایات کا اندراج کروایا جا چکا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل جاری ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آ سکیں گے۔