کراچی میں کرنسی ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن،4 گرفتار

Last Updated On 14 December,2018 09:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے منی ایکسچینج منیجر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا، جوائینٹ انٹروگیشن ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کرنسی ڈیلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، منی ایکسچینج منیجر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ساڑھے چار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔

کرنسی نوٹ میں ڈالر، یورو، روپیہ اور دیگر ملکوں کی کرنسی شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے کمپنی کا سارا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کے مبینہ طور پر اومنی گروپ کے لئے کام کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ کمپنی نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی ہے جبکہ کمپنی کے مالک کی گرفتاری کے لئے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ گرفتار ملزمان سے جوائینٹ انٹروگیشن ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement