کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ نصرت خیل کے علاقے میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار اشتہاری ہلاک ہو گئے، ٹھکانے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
کوہاٹ پولیس نے نواحی علاقے نصرت خیل میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا تو فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں وقار، زاہد محمود، فضل محمود اور فرمان ہلاک ہو گئے، مقابلے کے بعد بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ہلاک ہونیوالے اشتہاری ملزم قتل و اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے اشتہاری مجرم وقار کے سر پر حکومت نے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔