کراچی: رینجرز کی کارروائی، موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

Last Updated On 18 December,2018 07:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے ملیر اور لیاری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے 500 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی کارروائیاں کی ہیں۔

ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں، مختلف پارٹس اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کر کے قانونی چارہ جوئی کیلئے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔