فیصل آباد: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے کھانے والی چیزوں میں ملاوٹ کرنے والے یونٹس کو سیل کر دیا، بیکری پروڈکشن پوائنٹ سمیت گٹکا وئیر ہاوس پر بھی چھاپے مارے گئے۔
پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نمکو دال،جوس اور ٹافیاں بنانے والے یونٹس کو سیل کر دیا، چھاپے کے دوران 1 لاکھ 65 ہزار کلو دال مونگ سمیت چینی اور ٹوٹے انڈے بھی قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ ٹافیوں کی بڑی کیپ کو بھی تلف کیا گیا۔
،حکام کے مطابق بیکری پروڈکشن پوائنٹ سمیت گٹگا وئیر ہاوس پر بھی کاروائی عمل میں لائی گئی، فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق اشیاء کی تیاری میں ٹیکسٹائل رنگوں سمیت مضر صحت چیزیں استعمال کی جا رہی تھیں، فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق کچھ کھانے پینے والے پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز بھی دیے گئے ہیں۔