سیالکوٹ: موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار

Last Updated On 19 December,2018 05:30 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ دو تھانے ملزمان کو تلاش کرنے کی بجائے حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہیں ۔

سیالکوٹ شہر بھر میں راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا اقبال ٹاون میں دو موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون کے کانوں سے بے دردی کے ساتھ سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوزنے حاصل کر لی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں نے خاتون کے کانوں سے بے دردی سے سونے کی بالیاں اتاری اور با آسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ پولیس رہزانی ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔