سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر روڈ میں تعویز کے ذریعے گھر میں ناچاقی پیدا کرانے کے الزام پر 70 سالہ شخص پر بیہمانہ تشدد کیا گیا، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔
سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر روڈ پر والدین میں ناچاقی پیدا کروانے کے شک میں عالیہ نامی خاتون نے اختر اقبال کو دعا کے بہانے بلایا۔ جہاں پر اسے وہاں پر پہلے سے موجود 7 افراد جن میں عالیہ اور اسکا بیٹا اور پانچ افراد شامل ھیں نے مبینہ طور پر بزرگ اختر اقبال کو ڈنڈوں سوٹوں اور پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اس دوران ملزمان نہ صرف تشدد کرتے رھے بلکہ بزرگ کی تذلیل اور وڈیو بھی بناتے رھے۔ واقعے کی ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں ملزمان کو بزرگ شخص پرتشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بزرگ کی حالت غیر ھونے پر اس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ مقتول کی بیوہ رفعت اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔