کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کے علاقے سے 12 سالہ بچے اویس کی لاش ملی جس کے سر پر گولی کا نشان تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بچے نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ والدین کا کہنا تھا کہ ان کا بچہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا اور گھر سے ناراض ہو کر گیا تھا۔