گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے دوستوں نے اغوا کئے ہوئے دوست کو قتل کر دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاشی بدحالی سے تنگ آ کر اپنے دوست خنظلہ کو اغواء کیا تھا جسے بعد میں قتل کر دیا۔
سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل باغبانپورہ کے رہائشی عرفان یوسف کا 13سالہ بیٹے حنظلہ عرفان کو اس کے محلہ داروں نے ایک کروڑ روپے تاوان کے خاطر اغواء کیا تھا اور اغواء کے تین گھنٹے بعد ہی اسے قتل کر دیا تھا، اندھا قتل کیس تھا پولیس نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
دوسری طرف ملزمان کا کہنا تھا کہ خنظلہ ان کا دوست تھا جسے ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء کیا جب مقتول نے شور شرابا کیا تو اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا تھا ، یہ جرم گھر میں چھائی معاشی بدحالی کی وجہ سے کیا تھا۔