کراچی: (دنیا نیوز) نئے سال کے آغاز پر سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی اسلحہ لائسنس اور پرمٹ بنانے والے چار ملزم گرفتار کر لیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسلحہ لائسنس ڈیلر سمیت سرکاری ملازم بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ لائسنس اور پرمٹ بنا کر دینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کیس نمبر 01/2019 سی آئی اے/اے وی سی سی میں درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان میں ڈی سی ساؤتھ کا آفس سپرنٹنڈنٹ اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جنہوں نے ایک ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنا کر دیے۔