پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحوں پر پابندی لگا دی

Last Updated On 31 December,2018 06:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ملاوٹ سے پاک مرچ مصالحہ جات سے نجات کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، کھلے مصالحے کی فروخت کیلئے آج آخری دن ہے، بغیر پیکنگ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں کھلے مصالحوں پر پابندی لگا دی، نئے قانون کے نفاذ سے پہلے تاجروں کو تربیت بھی دی گئی۔ پیکنگ پر اجزا، وزن، تاریخ اجرا اور مدت استعمال درج کرنا لازم ہو گا، اس کے ساتھ ہی ساتھ مصالحہ پراڈکٹس پر مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتا لکھنا بھی لازمی ہوگا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھانوں میں کھلےمصالحوں کا استعمال متعدد بیماریوں کا سبب ہیں، کھلے مصالحے میں مضر صحت اجزا کی باآسانی ملاوٹ کی جا سکتی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کھلے مصالحوں پر پابندی کا مقصد ملاوٹ مافیا کی چالاکیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس کینسل کر کے مال ضبط کر لیا جائے گا۔