قصور: (دنیا نیوز) یہ واقعہ قصور کے علاقے صدر دیوان روڑ پر ہوٹل کا کھانا کھانے سے پیش آیا، پانچوں مزدور جوتے بنانے والی فیکٹری میں مزدور ہیں، فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کا سن کر ہوٹل مالک کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدور مقامی ہوٹل سے کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران کھانے سے چھپکلی نکل آئی، چھپکلی دیکھ کر پانچوں افراد کی حالت خراب ہو گئی جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
وہاں پر موجود افراد نے پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فون کر دیا جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل کو سیل کر دیا۔ ہوٹل سیل ہونے سے اس کے مالک ملک شوکت کو ہارٹ اٹیک ہو گیا، اسے بھی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔