لاہور: (دنیا نیوز) پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو تھانوں میں بطور اسسٹننٹ محرر تعینات کیا جائے گا۔
تربیت کا عمل مکمل کرنے والی گرلز کیڈٹ کو سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ میں منعقد ہوئی۔ پولیس حکام کی طرف سے اِس اُمید کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ میں خواتین کے تعداد میں اضافے سے پولیس کلچر میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
کیڈٹس سے پاس آؤٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے خواتین پولیس اہلکار بھی بہت خوش دکھائی دیں،،اِن کی طرف سے اپنی فرائض احسن طور پر انجام دینے کا عزم بھی سامنے آیا۔
تقریب میں کیڈٹس کے علاوہ اُن کے اہل خانہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔