سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تہرے قتل کا معمہ حل ہو گیا، قتل کی واردات میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان نے پیسوں کی خاطر قصور کے تاجر کو بیٹے اور ڈرائیور سمیت قتل کیا تھا۔
سیالکوٹ میں گزشتہ رات تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ میں قصور کے رہائشی چمڑے کے تاجر نیاز، اسکے جواں سال بیٹے احمد نیاز اور ڈرائیور کی نعشیں ایک گاڑی سے ملیں تھی۔ تینوں کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے شاہد اکرام شیخ کی نگرانی میں ٹیم نے چوبیس گھنٹے میں اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا اور ظفروال کے رہائشی دو سگے بھائیوں میسر حسین اور مدثر کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین انکو چمڑا سپلائی کرتے تھے اور پیسوں کے لین دین پر انہوں نے مقتولین کو نشہ آور چیز پلا کر گلہ گھونٹ کر قتل کیا اور نعشیں گاڑی میں رکھ کر دھرم کوٹ چھوڑ دیں۔
ڈی ایس پی سی آئی اے شاہد اکرام نے بتایا کہ ملزمان کے چار ساتھی فرار ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔