لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ سبزہ زار پولیس نے پتنگیں تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 2 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزموں کے قبضہ سے 400 تیار پتنگیں اور خام مال برآمد کر لیا گیا۔
ادھر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 35 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم کے مطابق نشتر کالونی سے 15، کاہنہ سے 9، کوٹ لکھپت سے 10 اور اچھرہ سے ایک پتنگ باز گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور بھاری مقدار میں ڈور برآمد کی گئی۔