کنشاسا: (ویب ڈیکس) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگومیں دو قبائل کے درمیان ہونے والی خونریز لڑائی سے بچنے کے لئے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
جنیوا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے عہدیدار Andrej Mahecic نے کہاکہ اقوام متحدہ حال ہی میں پہنچنے والے16ہزارپناہ گزینوں کوامداد کی فراہمی کے لئے کانگو کی مقامی انتظامیہ سے تعاون کررہاہے۔انہوں نے کہاکہBanunus اورBatende قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی حالیہ نسلی فسادات کاباعث بنی ہے۔