فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سمیت 11انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 انسانی سمگلرز کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد عرصہ دراز سے معصوم شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف تھے۔
شہریوں کی جانب سے شکایات کا اندراج کروائے جانے پر ایف آئی اے نے مطلوبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آسکیں گے۔